ETV Bharat / city

حیدرآباد انکاونٹر: تفتیشی کمیشن کی مدت کار میں 6 ماہ کی توسیع

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 10:05 PM IST

سپریم کورٹ نے حیدرآباد میں جانوروں کی ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کی مبینہ طورپر فرضی تصادم میں موت کے معاملہ کی جانچ مکمل کرنے کے لئے متعلقہ کمیشن کو مزید چھ مہینے کا وقت دیا ہے۔

حیدرآباد انکاونٹر: تفتیشی کمیشن کی مدت کار میں 6 ماہ کی توسیع
حیدرآباد انکاونٹر: تفتیشی کمیشن کی مدت کار میں 6 ماہ کی توسیع

چیف جسٹس این وی رمن اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے منگل کو عدالت عظم کے سابق جج وی ایس سرپرکر کی صدارت والے تین رکنی تفتیشی کمیشن کو چھ مہینے کا مزید وقت دیا۔

بنچ نے کمیشن کی طرف سے پیش وکیل کے پرمیشور سے پوچھاکہ انہیں تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت چاہئے، اس پر مسٹر پرمیشور نے کہاکہ انہیں حال ہی میں 130گواہوں کی نئی فہرست ملی ہے اور کمیشن کو کم از کم آٹھ مہینے کا مزید وقت دیا جائے۔

اس پر جج سوریہ کانت نے اترپردیش میں گینگسٹر وکاس دوبے کے تصادم کی جانچ کے لئے قائم کمیشن کی طرف سے رپورٹ داخل کرنے کا حوالہ بھی دیا۔ بعد میں عدالت نے کمیشن کی مدت کار میں چھ مہینے کی توسیع کردی۔

خیال رہے کہ تصادم کی صورتحال کی جانچ کے لئے 12 دسمبر 2019کو جج سرپرکر پینل تشکیل دیا تھا۔ عدالت نے کمیشن کو چھ مہینے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن تفتیشی پینل کی مدت کار میں اب تک تین مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.