ETV Bharat / city

اسد الدین اویسی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی - ہسپتال کے ذمہ داروں یا اپنے قائدین سے رجوع کریں

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے عوام سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Hyderabad: Asaduddin Owaisi appeals to people to maintain law and order at hospitals

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:10 PM IST

در اصل کووڈ۔ 19 کے دوران عوام کی جانب سے ہسپتال کے عملے پر متعدد حملوں کے واقعات پر حکومت نے سخت نوٹ لیتے ہوئے ہسپتال عملے کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا انتباہ دیا اور قید کی سزا کا اعلان کیا اس کے باوجود چند دن قبل گاندھی ہسپتال میں ہسپتال عملے کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا جس پر جونئیر ڈاکٹرز و ہسپتال کے دیگر عملے نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا اور ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا تیقن دیا جس کے بعد ڈاکٹرز دوبارہ کام پر لوٹے۔

ویڈیو

اس طرح کے واقعات کے بعد معروف شخصیات نے بھی عوام سے ڈاکٹرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں عوام کی خدمت میں مصروف ہسپتال عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کوئی شکایت ہوتو اس کے لیے ہسپتال کے ذمہ داروں یا اپنے قائدین سے رجوع کریں یا جمہوری طور پر شکایت درج کرائیں لیکن کسی قسم کی کوئی نازیبا سلوک نہ کریں۔ انہوں نے ہسپتال عملے کو بھی عوام سے صبر و تحمل کا رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.