ETV Bharat / city

Mahila Bandho Program:مہیلا بندھو پروگرام میں وزیرداخلہ محمد محمود علی کا خطاب - ای ٹی وی بھارت

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے نیکلیس روڈ پرواقع پیپلز پلازہ میں منعقدہ مہیلا بندھو اجلاس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں خواتین کے کرداراور سماج کی ترقی پرروشنی ڈالی۔

مہیلا بندھو پروگرام میں وزیرداخلہ محمد محمود علی کا خطاب

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 4:03 PM IST

تلنگانہ کے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے نیکلیس روڈ پر واقع پیپلز پلازہ میں منعقدہ مہیلا بندھو اجلاس Mahila Bandho Program کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے عالم میں عورت کا مقام و مرتبہ بلند و بالا ہے کیونکہ عورت اپنی زندگی میں بیٹی، بہن، بیوی اور ماں جیسے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مہیلا بندھو پروگرام میں وزیرداخلہ محمد محمود علی کا خطاب

رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے یوم عالم خواتین کے موقع پر تین روزہ تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر داخلہ نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عورتیں گھروں کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملازمت بھی کرتی ہیں جس سے وہ دوہری ذمہ داریاں نبھاتی ہیں،عورت گھر کو جنت نما بنانے کی طاقت رکھتی ہیں۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ ہمیں عورتوں کی عزت کرتے ہوئے ان کے حقوق ادا کرنا چاہیئے، دور حاضر میں عورتیں ہر شعبہ جات میں اپنی قابلیتوں کے جوہر کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہے۔ ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔

محمد محمود علی نے کہا کہ قیام تلنگانہ کے بعد سے کے سی آر کی قیادت والی تلنگانہ حکومت خواتین کو خاص اہمیت دے رہی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے ریسیڈینشیل اسکول و کالجس، شادی مبارک، shadi mubarak scheem کے سی آر کٹ، محکمہ پولیس میں پہلی مرتبہ 33 فیصد ریزرویشن، جی ایچ ایم سی انتخابات میں 50 فیصد ریزرویشن، مئیر اور ڈپی مئیر عہدوں کے علاوہ بیڑی ورکرس، بیواؤں کو ماہانہ وظیفے فراہم کررہی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ کئی اسکیمات فراہم کی جارہی ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بہترین لا اینڈ آرڈر برقرار ہے۔

ریاست تلنگانہ کی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شی ٹیم، بھروسہ سنٹر اور ویمن سیفی ونگ قائم کئے گئے ہیں، جس سے خواتین کے مسائل کو خواتین پولیس ملازمین کے تحت حل کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کو خواتین کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ اپنی کم عمر کے باوجود تیز ترین ترقی پانے والی ریاست بن گئی ہے۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کی گئی متعدد اسکیمات کو ملک کی دیگر ریاستیں اپنا رہی ہیں۔ محمد محمود علی نے فخریہ انداز مہں کہا کہ ریاست تلنگانہ، ملک بھر میں اپنی منفرد اور اختراعی اسکیمات کی وجہ سے مشہور ہے جس کا سہرہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ اور ان کے ہونہار فعال اور متحرک صاحب زادے و ریاستی وزیر کلوا کنٹلا تارک راما راؤ کے سر جاتا ہے۔

اس اجلاس میں ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیاں تلاسانی سرینیواس یادو، بلدیہ مئیر محترمہ گدوال وجئے لکشمی، ڈپٹی مئیر سری لتا، ارشد علی خاں، کاپوریٹرز، ڈیوزنل صدور، پروفیسرز، ڈاکٹرس، وکلا، نرسس، آشا ورکرس، طالبات، اور جاروب کش کثیر تعداد شریک تھے۔

انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے سی آر کے کارناموں کا ذکر کیا۔ اجلاس کے آخر میں منتخب خواتین کو بہترین خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.