ETV Bharat / city

کورونا وائرس کے پھیلنے کی تردید

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے تلنگانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تردید کی۔

helath minister e rajander Denies Corona Virus Outbreak
کورونا وائرس کے پھیلنے کی تردید
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:18 PM IST

ریاستی وزیر صحت ای -راجندر نے تلنگانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تردید کی انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک ایک ہی شخص اس وائرس سے متاثر پایا گیا مزید دو افراد کے نمونے پونا بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹس کل شام تک آئیں گی- انہوں نے بتایا کہ جو شخص اس وائرس سے متاثر ہے اس کی حالت مستحکم ہے-

کورونا وائرس کے پھیلنے کی تردید

انہوں نے عوام کو تشویش میں مبتلا نہ ہونے کی اپیل کی- ای راجندر نے کہا کہ حکومت اس وائرس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور اس کیلئے ایک خاص ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ اس وائرس کے شبہ ہونے پر عوام 104 پر ربط کرکے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں-

وزیر صحت نے اس وائرس پر نظر رکھنے کیلئے کمانڈ کنٹرول روم کو شروع کرنےکی اطلاع دی اور کہا کہ یہ کنٹرول روم ان کی نگرانی میں ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ عہدیدار اور خود وزیر 24 گھنٹے اس پر نظر رکھیں گے اس سلسلے میں پانچ خصوصی کمیٹیوں کے تشکیل کا اعلان کیا-

ای- راجندر نے کورونا وائرس کے معالجے کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کےآگے آنے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چند اسپتالوں نے تشخیص اور معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی جو قابل ستائش ہے- ان اسپتالوں میں نگہداشت کے علاوہ مکمل علاج کی سہولت فراہم ہوگی یہاں سے خون کے نمونے گاندھی اسپتال کو روانہ کئے جائیں گے جنہیں معائنے کیلئے پونے روانہ کیا جائے گا -

ای راجندر نے بتایا کہ کورونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیلنے والا وائرس نہیں بلکہ متاثر افراد کے راست کسی پر چھینکنے یا کھانسنے سے ہی پھیلتا ہے اس سے احتیاط ضروری ہے مگر خوفزدہ ہونے کے ضرورت نہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.