ETV Bharat / city

حیدرآباد میں تاریخی مقامات پر صحت و صفائی - حیدرآباد میں تاریخی مقامات پر صحت وصفائی

تاریخی عمارتوں اور ہیرٹیج مقامات کے لیے مشہور حیدرآباد شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ جس کے پیش نظر ان مقامات پر صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

health-cleansing-at-historical-sites-in-hyderabad
حیدرآباد میں تاریخی مقامات پر صحت وصفائی
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 12:01 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:10 PM IST

تاریخی عمارتوں اور ہیرٹیج مقامات کے لیے مشہور حیدرآباد شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ جس کے پیش نظر ان مقامات پر صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سیاحتی مقامات پر صاف صفائی کی برقراری کو یقینی بنانے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے منتخب مقامات پر صحت و صفائی کو یقینی بنانے کے لیے خانگی ایجنسیز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چند سیاحتی مقامات پر ایک پائیلٹ پراجکٹ کا فیڈ بیاک اچھا ملا ہے۔ اب یہ کارپوریشن شہر میں دوسرے سیاحتی مقامات پر اس طرح کاکام انجام دینے کے لیے مزید ایجنسیز کو طلب کررہا ہے۔

پائیلٹ پراجکٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن نے چارمینار، سکندرآباد ریلوے اسٹیشن، مکہ مسجد، ہائی کورٹ اور سالار جنگ میوزیم پر صحت و صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسیز کی خدمات حاصل کی تھی۔ ایجنسیز کو ان مقامات پر سالانہ اساس پر صحت و صفائی کی برقراری کی ذمہ داری سونپی گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.