ETV Bharat / city

تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر رات کے مقابلہ میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 2:16 PM IST

شہر حیدرآباد کے امیرپیٹ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سلشیس درج کیا گیا جس کے بعد خیریت آباد میں درجہ حرارت37.3،بیگم پیٹ میں 37.2اور بی ایچ ای ایل میں درجہ حرارت 37ڈگری سلشیس درج کیاگیا۔

ریاست کے کریم نگر، نلگنڈہ، عادل آباد اور کھمم اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عموما مارچ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اپریل کے آغاز کے موقع پر ہی گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

ریاست کے منچریال،کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم، پداپلی اورکاماریڈی میں درجہ حرارت تقریبا 40ڈگری سلشیس درج کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1ڈگری سلشیس آصف نگر میں درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اعظم ترین درجہ حرارت توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں 37تا38ڈگری کے درمیان درج کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.