ETV Bharat / city

کورونا کی روک تھام کے لیے جی ایچ ایم سی کی جانب سے سوڈیم ہائپوکلورائیڈ کا چھڑکاؤ - گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں روزانہ کورونا کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر جی ایچ ایم سی چوکس ہوگئی ہے۔

کورونا کی روک تھام کےلیے جی ایچ ایم سی کی جانب سے سوڈیم ہائیوکلورائیڈ کا چھڑکاو

author img

By

Published : May 4, 2021, 4:15 PM IST

وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جنگی خطوط پر سوڈیم ہائپوکلورائیڈ کا چھڑکاو کیا جارہا ہے جن علاقوں میں مثبت معاملات درج کئے گئے۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے حدود والے علاقوں، اسپتالوں، سیاحتی مقامات، مختلف سرکاری دفاتر، مارکٹس، راشن کی دکانات، اے ٹی ایم مراکز، ہجوم والے علاقوں، کالونیوں، بستیوں اور دیگر مقامات پر کیمیکلس کا چھڑکاؤ کا کام موثر طور پر انجام دیاجارہا ہے۔

گریٹرحیدرآباد کے 30 سرکلس میں اسپرے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے 18 گاڑیاں جن کی گنجائش پانچ ہزار لیٹر ہے کے علاوہ پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ چھڑکاو کا کام کیا جارہا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے انٹومولوجی، ای ڈی ڈی ایم کے شعبہ جات کی جانب سے مشترکہ طور پر اس چھڑکاؤ کا کام کیا جارہا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ چھڑکاؤ کا کام رات اور دن کیا جائے گا۔ تقریبا 20 دنوں کے دوران 2551 علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے 1,54,700 مکانات میں چھڑکاؤ کا کام کیا گیا۔

ان عہدیداروں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے مقصد سے 13,700 لیٹرس کیمیکلس کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ انٹومولوجی اسٹاف کے 2375 ارکان، 6زونس میں 202 خصوصی ٹیموں کے ذریعہ چھڑکاؤ کا کام کیا گیا۔مختلف مشینوں کے ذریعہ چھڑکاؤ کا کام انجام دیا گیا۔ کووڈ کے متاثرین کے علاقوں کا جامع انداز میں احاطہ کیاگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.