ETV Bharat / city

'بلدیہ کے انتخابات قبل ازوقت نہیں ہونگے' - مجلس بلدیہ حیدرآباد کے انتخابات

حیدرآباد میں مجلس بلدیہ حیدرآباد کے انتخابات قبل از وقت منعقد نہیں کئے جائیں گے بلکہ موجودہ بلدیہ اپنی معیاد مکمل کرے گی۔

ghmc-elections-will-not-held-in-before-time
'بلدیہ کے انتخابات قبل ازوقت نہیں ہونگے'
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:49 PM IST

مئیر جی ایچ ایم سی بی رام موہن نے یہ دعوی کیا اور کہا کہ مجلس بلدیہ حیدرآباد کے قبل از وقت انتخابات کی اطلاعات درست نہیں ہیں، کیونکہ ریاستی حکومت جی ایچ ایم سی کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور حکومت کی جانب سے شہر کی مجموعی ترقی کیلئے 10 ہزار کروڑ روپئے کی تخصیص ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے شہر کی موجودہ جی ایچ ایم سی کی نگرانی میں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

رام موہن نے بتایا کہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی قیادت میں شہر کے ترقیاتی کاموں کی عظیم منصوبہ بندی کی جاچکی ہے اور حکومت سے بجٹ کی اجرائی کے ساتھ ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ درگم چیرو پر تعمیر کئے گئے کیبل برج کے کاموں کو مئی تک مکمل کرلیا جائے گا اور مئی کے اواخر تک اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں شہر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جو تیار کیا گیا ان میں معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ شہر حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے 10ہزار کروڑ کی تخصیص کو انتخابات سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی اس معاملہ کو قبل از وقت انتخابات کی تیاریاں قرار دی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 6برس کے دوران شہر حیدرآباد کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے بجٹ مختص کیا جا رہاہے اور مجلس بلدیہ حیدرآباد کو ضرورت کے مطابق بجٹ کی اجرائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.