ETV Bharat / city

جی ایچ ایم سی انتخابات۔ تلنگانہ کانگریس کا منشور جاری

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 3:58 PM IST

تلنگانہ کانگریس کا جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں منشور جاری کر دیا گیا۔ پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں یہ منشور جاری کیا گیا۔

GHMC elections- Telangana Congress Manifesto issued
جی ایچ ایم سی انتخابات۔ تلنگانہ کانگریس کا منشور جاری

کانگریس کے اس منشور میں وعدہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ جن افراد کے مکانات کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے، ان کو مکانات کی تعمیر کے لیے ڈھائی تا پانچ لاکھ روپئے کی امداد دی جائے گی۔

سیلاب میں مرنے والے افراد کے خاندانوں کو فی کس 25 لاکھ روپئے مالی مدد، طلبہ، خواتین اور معذورین کو ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں میں مفت سفر کی سہولت، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیس پر کنٹرول کرنے کے اقدامات، سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات، اہلیت رکھنے والے افراد کے لیے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر، سیلاب کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی، ایل آر ایس، بی آر ایس اسکیمات پر مفت عمل، دھرانی پورٹل کو منسوخ کرنے کے اقدامات، سلم علاقوں کو ترقی دینے کے لئے اتھارٹی کا قیام، سینیٹیشن ورکرس کے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپئے تک بیمہ کی سہولت، اناپورنا کینٹینس کی تعداد میں اضافہ، مالس، ملٹی پلیکسس کے سینما کے ٹکٹس کی شرحوں پر کنٹرول اور دیگر وعدے کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.