سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے معروف اداکار چرنجیوی کا ہے جس میں ان کو دکھایا گیا ہے کہ وہ گھر کا کام کررہے ہیں اور اپنی ماں کے لئے ڈوسہ بنارہے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ڈوسہ جنوبی بھارت کی مشہور ڈش ہے، اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیہا ہے کہ ان کی والدہ انتہائ شفقت وپیار سے ان کو ڈوسہ کھلارہی ہیں اور خود بھی کھارہی ہیں۔
یہ دومنٹ 19سکنڈ کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا ہے، انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے ساتھ ساتھ تلگو، تمل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار رجنی کانت کو بھی ٹیگ کیا ہے، رجنی کانت،چرنجیوی کے دوست ہیں، انہوں نے ان دونوں کویہ چیلنج دیاہے۔