ETV Bharat / city

سابق ایم پی کویتا کے ٹویٹر پر ایک ملین فالوورس - تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی دختر

تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کی سابق رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ جاگرتی تنظیم کی صدر کویتا کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس ہوگئے ہیں۔ کویتا جنوبی ہند کی پہلی خاتون سیاست دان کے طور پر ابھری ہیں جن کے ایک ملین فالوورس ٹوئیٹر پر ہوگئے ہیں۔

Former MP kavita has one million followers on Twitter
سابق ایم پی کویتا کے ٹویٹر پر ایک ملین فالوورس
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:59 PM IST

تلنگانہ کے علاوہ بھارت کی دیگر ریاستوں کے افراد بھی ان کے فالوورس ہیں۔ کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی دختر بھی ہیں، نے 2010ء میں ٹوئیٹر اکاونٹ بنایا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ کی اس اہم سائیٹ پر مدد کے خواہشمندوں کے ٹویٹز پر وہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی مدد کو یقینی بناتی ہیں۔ کویتا نے ان کے ٹوئیٹر پر ایک ملین فالوورس پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ”ہم ایک ملین ہوگئے ہیں۔ غیرمشروط تعاون پر آپ تمام کا شکریہ“۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.