ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کا پانچواں کیس - تلنگانہ کا کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔

fifth-case-of-corona-in-telangana
تلنگانہ میں کورونا کا پانچواں کیس
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 10:13 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔

تاہم وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ کا کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔ جن افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہ بیرون ملک سے آئے تھے۔ اب تک ریاست میں کورونا وائرس کے 5 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔جو دبئی، اٹلی، نیدرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، انڈونیشیا سے تلنگانہ آئے تھے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پروازیں بدھ کی شام سے معطل کردیے جانے کا امکان ہے۔

مخلتف ممالک سے حیدرآباد آنے والے افراد کا ایرپورٹ پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے، مشتبے افراد کو گاندھی ہسپتال کے علاحدہ وارڈز میں رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وبا کو لیکر پریشانی اور بے چینی کی کیفیت ہے۔ متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لوگوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، بہت سی جگے دفاتر بند کردئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.