ETV Bharat / city

تیلگو سنیما کے مشہور اداکار نرسنگھ یادو کا انتقال - حیدرآباد، تلنگانہ

تیلگو سنیما انڈسٹری کے مشہور اور سینیئر اداکار نرسنگھ یادو کا ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران جمعرات کی رات کو یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 52 برس کے تھے اور ان کے اہل خانہ میں بیوی چترا دیوی اور ایک بیٹا ہیں۔

Famous Telugu cinema actor Narsingh Yadav passes away
تیلگو سنیما کے مشہور اداکار نرسنگھ یادو کا انتقال
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 5:48 AM IST

نرسنگھ یادو گردے سمیت کئی دیگر بیماریوں سے متاثر تھے اور ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہو گیا۔ مشہور اداکار اپریل 2020 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

سنہ 1979 میں آئی ہیمساہلو مووی کے ساتھ سلور اسکرین پر اپنی شناخت بنانے والے نرسگنھ نے ماس، پوکیتی، قیدی نمبر 50، نُوّوستننتے نینوڈدنتا، گایم، یمادونگا، چھاترپتی، شنکر دادا ایم بی بی ایس، لکشمی اور ٹیگور سمیت 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے تمل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.