ETV Bharat / city

محبت کی شادی کے فیصلہ پر لڑکی کو آگ لگادی گئی - لڑکی کو آگ لگادی گئی

آندھراپردیش کے کڑپہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ محبت کے انکشاف کے بعد بیٹی کو خاندان کے ارکان نے آگ لگادی۔

محبت کی شادی کے فیصلہ پر لڑکی کو آگ لگادی گئی

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:35 PM IST

ضلع کڑپہ کے رائے چوٹی کتہ پلی گاؤں میں انسانیت کو شرمندہ کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاندان نے بیٹی کی جانب سے محبت کی شادی کرنے کے فیصلہ کے بعد اس کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا۔ جب بیٹی نے اپنی محبت کا انکشاف کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تو خاندان کے ارکان نے اس کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔

لڑکی نے محبت کی شادی کی التجا کی تو اس کے بھائی تاج الدین نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے والدین کی موجودگی میں اس پر پٹرول ڈالکر آگ لگادی۔ اس واقعہ میں لڑکی شدید طور پر جھلس گئی۔

پولیس نے فوری طور پر لڑکی کو مقامی اسپتال میں شریک کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد بہتر علاج کےلیے اسے کڑپہ کے رمس اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کا علاج کیا جارہا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اس کا خاندان اسے جان سے مارنا چاہتا تھا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.