ETV Bharat / city

Telangana Health Minister Harish Rao: امتحانات کو تہوار سمجھا جائے، والدین کو خط لکھا جائے گا - ہریش راؤ نے ضلع سدی پیٹ کے ایک اسکول میں کینٹن کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے وزیر صحت نے ضلع مستقر سدی پیٹ میں نیوہائی اسکول میں این آر آئی ڈاکٹر راگی گنگا رام کے تعاون سے 25 لاکھ روپیے کے صرفہ سے تعمیر کردہ کینٹن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے تمام سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم میں تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔ ہمارا گاوں۔ہمارا اسکول پروگرام کے حصہ کے طورپر 7,300 کروڑ روپے کی لاگت سے کارپوریٹ اسکولس کی طرز پرسرکاری اسکولس میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ Harish Rao Inaugurated a Canteen at a School in Saddipet District

ہریش راو
ہریش راو
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 2:06 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے مشورہ دیا ہے کہ ہر طالب علم کو امتحانات کو تہوار سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے بہتر نتائج کے لئے ان کے والدین کو خط لکھا جائے گا۔ انہوں نے دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظرخصوصی مہم چلانے اور سدی پیٹ ضلع کو دسویں جماعت کے نتائج میں سرفہرست لانے کے لئے مساعی کرنے کی محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں سے خواہش کی۔ Harish Rao Inaugurated a Canteen at a School in Saddipet District

وزیر موصوف نے ضلع مستقر سدی پیٹ میں نیوہائی اسکول میں این آر آئی ڈاکٹرراگی گنگارام کے تعاون سے 25 لاکھ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ کینٹن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے تمام سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم میں تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔ ہمارا گاؤں۔ ہمارا اسکول پروگرام کے حصہ کے طور پر 7,300 کروڑ روپے کی لاگت سے کارپوریٹ اسکولس کی طرز پر سرکاری اسکولس میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولس میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے محکمہ تعلیمات کے عہدیدار،اساتذہ مساعی کریں۔ اس تعلیمی سال سے، 100 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت اور حفظان صحت کی کٹس محکمۂ صحت وطبابت کی طرف سے گریڈ 7-12 کے طلباء کو فراہم کی جائیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.