تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں متعدد معمر افراد کی زندگی کے آخری ایام سڑکوں پر گُزر رہے ہیں یا پھر بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم Old Age Home میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ایسی صورت حال میں ان بے سہارا لوگوں کیلئے مفت اولڈ ایج ہوم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
سڑکوں پر کسمپرسی کی حالت میں رہنے والے معمر افراد کو پناہ دینے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے حیدرآباد کے علاقے آرام گھر چوراہے پر ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک اولڈ ایج ہوم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بنگلور: بے سہارا بزرگوں کا سہارا بنا میسور اولڈ ایج ہوم
جس کا افتتاح تلنگانہ اسٹیٹ کے مشیر عبدالقیوم خان نے کیا اولڈ ایج ہوم کی ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے صدر مجتبیٰ حسین عسکری نے کہا کہ 'اس اولڈ ایج ہوم میں 40 بیڈ موجود ہیں۔ جس میں 40 لوگوں کے قیام کی گنجائش ہے اور یہاں ہر طرح سے ان کی دیکھ بھال کی جائے گی اور خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں یہ پہلا اولڈ ایج ہوم ہے جس میں کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔جس میں تمام خدمات مفت انجام دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اولڈ ایج ہوم میں مرد و خواتین کے لیے علیٰحدہ سیکشن کا انتظام کیا گیا ہے۔