ETV Bharat / city

بیوی اور بچوں کے حملہ میں شرابی شخص ہلاک - شرابی بچوں کو ہراساں کیا کرتا تھا

بیوی اور بیٹوں کے حملے میں ایک شرابی شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے بدویل ٹاون کے کونڈاریڈی نگر میں پیش آیا۔

بیوی اور بچوں کے حملہ میں شرابی شخص ہلاک
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 12:42 PM IST

پولیس کے مطابق 45سالہ انجینلو،مزدوری کا کام کرتا تھا۔وہ شراب پی کر روزانہ گھروالوں سے جھگڑا کیاکرتا تھااور بیوی و بچوں کو ہراساں کیاکرتا۔اسی دوران کل شب بھی وہ حالت نشہ میں گھر پہنچا اور گھر والوں سے بحث وتکرار کی۔اس نے بیوی اور بچوں پر پتھر اور چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر بیوی ناگالکشمی اور بچوں نے اس پر جوابی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑا۔
مقامی افراد نے اس کو ایمبولنس کے ذریعہ سرکاری ہسپتال میں داخل کیا۔اس کو بہتر علاج کے لئے کڑپہ کے رمس ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی وہ ہلاک ہوگیا۔اس واردات کے بعد بیوی اور بیٹوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔

Intro:Body:

hjfjhgkj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.