ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے دیشا معاملہ کے ملزمین کے انکاؤنٹر کے معاملہ کی جانچ کا کام جاری ہے۔ آج اس معاملہ کے سلسلہ میں کمیشن کے روبرو انکاؤنٹر میں ہلاک ملزم کے ایک خاندان نے حاضر ہوکر دعویٰ کیا کہ یہ انکاؤنٹر فرضی تھا۔ اس ملزم کے ارکان خاندان نے کمیشن کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروایا۔ کمیشن کے سامنے بعض گواہ بھی حاضر ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ ایک خاتون وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ ریپ کے بعد اس کو زندہ جلادینے کے واقعہ میں ملوث ملزمین کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کا ہے۔ گینگ ریپ کے بعد وٹرنری ڈاکٹر کو زندہ جلادینے کا واقعہ 27 نومبر 2019 کو پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمین کو گرفتار کیا تھا تاہم 6 دسمبر کو چار ملزمین شادنگر کے قریب مقام واقعہ پر ہوئے انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز اور گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پروگرام
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمین ان کے ہتھیار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جس کے نتیجہ میں ان کی ہلاکت ہوئی۔ اس واقعہ کے بعد انسانی حقوق کے کئی جہدکاروں نے آواز اٹھائی تھی اور سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے اس انکاؤنٹر معاملہ کی جانچ کے لیے سرپورکر کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی تھی۔
یو این آئی