صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے مولانا مفتی عبد الرزاق خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کو متعدد خوبیاں عطا فرمائی تھی اور ہمہ جہتی خدمات کے لیے منتخب کیا تھا۔
وہ مدھیہ پردیش کے امیر شریعت بھی تھے اور صدر جمعیۃ علماء بھی اور ساتھ ہی ساتھ ایک مدت تک نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے طور پر بھی خدمات انجام دی، مولانا مرحوم حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ کے شاگردرشید اورتربیت یافتہ تھے بلکہ حضرت مدنی سے فدائیت کا تعلق رکھتے تھے۔
مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و اے پی نے تعزیتی پیام میں کہا کہ حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خان اپنی جدوجہد کا آغاز آزادی کی جنگ سے کیا تھا۔
آپ کی علمی، ملی و جماعتی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے جو آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ انہوں نے مفتی عبد الرزاق خان کے انتقال کو بہت بڑا ملی خسارہ قرار دیا۔