حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار اور سینئر پولیس آفسیرز نے اس مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہا کہ' حکومت تلنگانہ نے 'جی او' جاری کیا ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے عوام ماسک سینیٹائزر و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔
ساتھ ہی سماجی دوری پر مکمل طور پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک استعمال نہیں کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آج شہر حیدرآباد میں 184 کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے'۔