ETV Bharat / city

توہین عدالت کیس میں چار ڈی ای اوز کو سمن جاری - سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی

تلنگانہ ہائی کورٹ نے چار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو توہین عدالت کے ایک کیس میں سمن جاری کیا ہے۔

تحقیرعدالت کیس میں چار ڈی ای اوز کو سمن جاری
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 11:08 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:15 AM IST

جج پی نوین راو نے کریم نگر، ورنگل، کھمم، اور نلگنڈہ ضلعوں کے ایجوکیشن افسران کو تحقیر عدالت کا سمن جاری کیا ہے۔
ڈی ایس سی1998 کے تحت اساتذہ کے تقررات کے لیے جو امتحانات ہوئے تھے،اس کے چند امیدواروں نے یہ کیس دائر کیا، جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ ڈی ایس سی1998 کے امتحانات میں بڑے پر بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور اس تعلق سے اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل اور عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کی گئی۔
امیدواروں نے یہ نشاندھی کی کہ نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ میں بھی فرق پایا جاتا ہے،جبکہ 2009 میں اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کو میرٹ لسٹ کی بنیاد پر تقررات کی ہدایت دی گئی تھی، ہائی کورٹ نے بھی اس مسئلہ پر یہی احکام جاری کیے تھے مگر حکام اس پر عمل آواری میں ناکام رہے۔
سماعت اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یہ پایا گیا کہ درخواست گزاروں نے بہتر میرٹ حاصل کیا جس کے مطابق متعلقہ حکام نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی اور عدالتی احکام کو دانستہ طور پر نظر انداز کردیا گیا، فاضل جج نے کہا کہ غلطیوں کے ازالہ کا حکام کے پاس کافی وقت تھا لیکن انھوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
اس لیے وہ تحقیر عدالت کے مرتکب پائے جاتے ہیں، اس سلسلہ میں جج نے چار ڈی ای اوز کو نوٹسس جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.