سرکاری اطلاع کے مطابق 56 برس کے پولیس کانسٹبل جو سیف آباد پولیس حدود میں کام کرتے ہیں کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
ہیڈ کانسٹبل کا سرکاری ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کیا گیا اور پیرکے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اہلکار کے افراد خاندان کو کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔
متاثرہ ہیڈ کانسٹبل کے رابطے میں رہنے والے 17 دیگر پولیس اہلکاروں کے سیپملز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں، اور انھیں سیلف کورنٹین کا مشورہ دیا گیا۔
اس دوان حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر کسی وجہ کے گھر سے باہر بلکل نہ نکلیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔