گاندھی بھون میں ستیہ گرہ سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کمشنر پولیس آئی پی ایس کے لیے نااہل ہیں،اور وہ حکومت کے دباو اور ٹی آر ایس پارٹی کے لیے کام کررہے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ کمشنر کے خلاف گورنر سے شکایت کی جایےگی۔
کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر نکالی جانے والی ”ملک کو بچاو۔دستور کو بچاو“ترنگا ریلی کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔گاندھی بھون سے لوور ٹینک بنڈ تک یہ ریلی نکالی جانے والی تھی تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔
پولیس نے کانگریس کے رہنماوں کو گاندھی بھون سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانہ پرانتظام کیا تھا۔ریلی کی اجازت نہیں دیئے جانے پرکانگریس کے رہنماوں نے پولیس اور حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی۔ترنگا ریلی کی پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر کانگریس کے رہنماوں نے ستیہ گرہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔
'کمشنرپولیس ٹی آرایس پارٹی کا کام کررہے ہیں'
تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گاندھی بھون میں ستیہ گرہ سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کمشنر پولیس آئی پی ایس کے لیے نااہل ہیں،اور وہ حکومت کے دباو اور ٹی آر ایس پارٹی کے لیے کام کررہے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ کمشنر کے خلاف گورنر سے شکایت کی جایےگی۔
کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر نکالی جانے والی ”ملک کو بچاو۔دستور کو بچاو“ترنگا ریلی کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔گاندھی بھون سے لوور ٹینک بنڈ تک یہ ریلی نکالی جانے والی تھی تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔
پولیس نے کانگریس کے رہنماوں کو گاندھی بھون سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانہ پرانتظام کیا تھا۔ریلی کی اجازت نہیں دیئے جانے پرکانگریس کے رہنماوں نے پولیس اور حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی۔ترنگا ریلی کی پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر کانگریس کے رہنماوں نے ستیہ گرہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔
news
Conclusion: