تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کلکٹر کے ٹویٹر اکاونٹ کو ہیک کرتے ہوئے اداکارہ کو قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا۔
اس سلسلہ میں کلکٹر جی روی نے پولیس سے شکایت کی۔ کلکٹر نے پولیس پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر اس معاملہ کی جانچ شروع کرے۔ اداکارہ رشمیکا نے اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے کئے گئے فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی تھی، تاہم اس پر کلکٹر کے اکاونٹ کو کسی نے ہیک کرتے ہوئے قابل اعتراض پوسٹ کیا۔
کلکٹر نے اس بات کی شکایت فوری طور پر پولیس سے کی۔
ٹویٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آئے ہیں، ضرورت اس بات کی ہیکہ حکومت ہیکنگ پر قابو پانے کی تکنیک کو عمل میں لانے کے لیے ماہرین سے تبادلہ خیال کرے۔ اور اس کے انسداد کے لئے ماہرین کو اس کام پر متعین کرے۔
ساوتھ فلمز میں رشمیکا اس وقت کافی مقبول ہیں، تلگو میں ایک کے بعد دیگر فلمز میں وہ مشہور ہیروز کے ساتھ کام کرتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ اداکارہ کچھ دن قبل اس لیے بھی سرخیوں میں تھیں جب کرناٹک میں ان کے آبائی مکان میں آئی ٹی کے چھاپے ہوئے۔