چندریان کے لینڈر وکرم میں تین پے لوڈس ہیں جن میں سے دو ”رمبھا“ اور ”چاستے“معدنی عنصر ٹائٹینم کے بلاکس اور بارس سے مشرا دھاتو نگم لمیٹیڈ نے تیار کئے ہیں۔وکرم کے ڈھانچہ کے بعض اجزا کے ساتھ ساتھ اسرو کے چندریان 2 کے روور”پرگیان“بھی ٹائٹینم سے مدھانی میں تیار کئے گئے ہیں۔
اتفاق کی بات یہ ہے کہ وکرم چاند کی سطح پر اترے گا، تو دوسری مرتبہ مدھانی اس سٹلائیٹ کے ذریعہ چاند پراپنے نقوش چھوڑے گا۔ پہلی مرتبہ ایسا چندریان 1مشن کے وقت ہوا تھا جب خلائی گاڑی نے 14نومبر2008 کو مون امپیکٹ پروب (ایم آئی پی) چھوڑا تھا۔
ایم آئی پی میں بھی مدھانی کے تیار کردہ اس کے ڈھانچہ کے اجزا تھے۔ مدھانی گروپ کے جنرل منیجر ڈی گوپی کرشنا نے بتایا کہ ٹائٹنیم کی دھات کے الائے مدھانی اینڈ ڈیفنس میٹالارجیکل ریسرچ لیبارٹری میں تیار کئے گئے ہیں۔
مدھانی ہی ایک واحد مرکز ہے جہاں پر عصری سہولیات موجود ہیں تاکہ خلا کی کھوج کے لئے درکار سخت معیارات کی تکمیل کی جاسکے۔ کئی ملین بھارتی وکرم کے چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترنے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد پرگیان روور اس کے باہر نکلے گا۔