ETV Bharat / city

چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی الاوی بی بی پر حاضری - حیدرآباد کے دبیر پورہ میں واقع تاریخی الاوہ بی بی

چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے آج حیدرآباد کے تاریخی الاوہ بی بی پہنچ کر ڈھٹی پیش کی۔

چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی الاوی بی بی پر حاضری

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 5:32 PM IST

حیدرآباد کے دبیر پورہ میں واقع تاریخی الاوہ بی بی پر آج چیرمین وقف بورڈ محمد سلیم نے حاضری دی اور ڈھٹی پیش کی۔

چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی الاوی بی بی پر حاضری

محمد سلیم نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کےلیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس، جی ایچ ایم سی و دیگر محکمہ جات کی جانب سے ماہ محرم اور یوم عاشورہ کےلیے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سیکولر چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے ماہ محرم کے دوران عبادت کرنے کی مسلمانوں کو تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرم کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عاشورہ کے روز مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائی ایس شرمیلا کی الاوہ بی بی پر حاضری

ہر سال حیدرآباد کے پرانے شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر تاریخی علم بی بی کا جلوس ہاتھی نکالا جاتا ہے اور جلوس کے دوران ماتم اور سینہ زنی کی جاتی ہے۔ جلوس الاوہ بی بی دبیر پورہ سے نکل کر براہ پتھر کا مکان، شیخ فیض کی کمان، یاقوت پورہ دروازہ، اعتبار چوک، عالیجاہ کوٹلہ، چارمینار، گلزار حوض، پنجہ شاہ، میرعالم منڈی، پرانی حویلی، دارالشفا سے ہوتا ہوا مسجد الہی چادر گھاٹ کے قریب اختتام پذیر ہوتا ہے۔ جلوس کے موقع پر پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.