ETV Bharat / city

عاشورہ کے جلوس کے ذمہ داروں پر مقدمات درج

عاشورہ کے علم کی سواری نکالے جانے پر پولیس نے شیعہ طبقے کے ذمہ داران کے خلاف کورونا وائرس کے ہدایات کی خلاف ورزی کے تحت چھ مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس نے جلوس نکالے جانے پر ملازمت پر مامور افسران کی شکایت پر مختلف نمائندوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ 1950 و وبائی قانون 1897 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

Cases registered against those responsible for Ashura procession
عاشورہ کے جلوس کے ذمہ داروں پر مقدمات درج
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:18 PM IST

دس محرم کو کورونا وباء کے باعث پولیس کی نگرانی میں بی بی کے علم کی سواری نکالی گئی۔ حکومت کے ہدایات کے مطابق علم کی سواری کے ہمراہ جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شیعہ ذمہ داران کے مطابق انہوں نے سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سواری کے ساتھ ماتمی تنظیموں اور دیگر تنظیموں کو سواری کے ہمراہ جلوس نہ نکالنے کی ہدایت دی تھی۔ ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہدایت پر ہی علم کی روایت کے برخلاف قبل از وقت نکالا گیا، جلوس میں شامل تمام عقیدت مند اپنے طور پر جلوس کی شکل میں آئے کسی بھی تنظیم نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر کفیل خان کو فوراً رہا کرنے کا حکم

علم برداروں اور عاشور خانے کے نگران کار و ماتمی گرہوں کے خلاف میر چوک، چارمینار، تین بازار شبیر پورہ و چارد گھاٹ پولیس اسٹیشنوں میں علم برداران پرویز، قمرالدین، حسن الدین اعجاز، سید مختار علی صدر انجمن معصومین، نجف علی شوکت، مرکزی انجمن ماتمی گروہان اور اشتیاق علی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ علم بردار قمرالدین و دیگر ذمہ داران کا کہنا ہے کہ قبل از وقت علم کی سواری نکالے جانے کے باعث عقیدتمند حیرت سے جمع ہوئے اگر وقت مقررہ پر علم اٹھائے جاتے تو ممکن ہے جلوس نہ نکلتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.