شہر حیدر آباد سے شائع ہونے والا روزنامہ سیاست اخبار کے ایڈیٹر زاہد علی خاں گذشتہ کئی سالوں سے لاوارث مسلم لاشوں کی تجہیز و تکفین Unknown Muslim Dead Body Identified and Buried by Siasat کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں آج جامع مسجد دارالشفاء کے میدان میں 11 میتوں کی نماز جنازہ اداکی گئی ۔شیخ الجامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد نے نماز جنازہ پڑھائی۔
مذکورہ اخبار کے ذمہ دار زاہد علی خان نے کہا کہ ابھی تک 5030 لاشوں کی تجہیز و تکفین کی جاچکی ہے اور اس کے لئے تقریباً دو کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ خدمات پوری زندگی انجام دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے قبرستان کمیٹیوں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ لاوارث مسلم میتوں کی تدفین کے جگہ فراہم کریں۔
مزید پڑھیں:لاوارث لاشوں کی تدفین کرنے والے شاہد علی کی خدمات پر خاص رپورٹ
اس موقع پر مولانا مفتی صادق محی الدین، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، زاہد علی خاں،عامر علی خان، عثمان بن محمد الہاجری اور دیگر نے شرکت کی-