تھیلسمیا کے مریضوں کے لیے میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا Blood Donation for Thalassemia Patients اہتمام حیدرآباد کے شیورام پلی میں تھیلسمیا اسکل سوسائٹی Thalassemia Skill Society کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ کمیپ کا افتتاح تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی Telangana Congress President نے کیا۔ کیمپ میں کئی نوجوانوں نے خون عطیہ دیا۔
تھیلسمیا Thalassemia سے متاثر مریضوں کے جسم میں خون نہیں بنتا جس کی وجہ سے ایسے مریضوں کو ہر 15 یوم میں خون چڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اس موقع پر ریونت ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھلیسمیا اسکل سوسائٹی تھلیسمیا کی طرف سے مریضوں میں خون، دوائیں، سواری خرچ فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر تھلیسمیا جیسی جان لیوا بیماری سے متاثر مریضوں کی مدد کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر تھلیسمیا اسکل سوسائٹی کے صدر چندر کنت اگروال، جوائنٹ سکریٹری مراز علیم بیگ، ڈاکٹر سمن جین، محمد اکرام علی و دیگر موجود تھے۔