حجام طبقے کے ارکان نے تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں عوام کی حجامت کرکے ریاستی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔
اس موقع پر کانگریس ترجمان ڈی شراون نے کہاکہ تلنگانہ کے حجام کافی پریشان ہیں۔ 2014 میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے حجام کمیونٹی سے رکن قانون ساز کونسل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ کے سی آر نے ماڈرن سیلون کھول کر دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے حجاموں کو مفت بجلی سربراہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اس کے علاوہ ایک فیڈریشن بھی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن 7 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں فرانسیسی خاتون کی مشتبہ موت
ڈیسوزا شرنون نے کہا کہ انتخابات میں ٹی آر ایس نے حجام کمیونٹی کو استعمال کیا اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد تمام وعدوں کو بھول گئے۔ انہوں نے چندر شیکھر راؤ سے فوری طور پر حجام طبقہ سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔