ETV Bharat / city

قدیم مسجد کے تحفظ کے لیے وقف بورڈ سے اپیل

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:18 AM IST

ریاست تلنگانہ میں تاریخی عمارتوں اور تاریخی مساجد کی تعداد کثیر ہے، ان میں سے ایک قدیم مسجد وہ بھی ہے جو ہائی ٹیک سٹی میں ہونے کے باوجود خستہ حالی کا شکار ہے۔

bad condition of masjid, people appeal to waqf board for help
قدیم مسجد کے تحفظ کے لیے وقف بورڈ سے اپیل

درگم چیرو جھیل کے کنارے واقع قدیم مسجد کے تعلق سے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'تقریباً 2 برس قبل زمین مافیاؤں نے مسجد کو منہدم کرنے کی کوشش کی جسے مقامی نوجوانوں نے ناکام بنا دیا۔'

متعلقہ ویڈیو

مقامی باشندوں نے زمین مافیاؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے مسجد کے راستے کو مسدود کرکے مصلیاں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مصلیان کو مسجد آباد کرنے کے لیے دو کلومیٹر فاصلے طے کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود شہریان حیدرآباد مسلسل دو برس سے مسجد میں پنجگانہ نماز ادا کرتے ہیں اور مسجد کو آباد کیے ہوئے ہیں۔'

مقامی باشندوں نے مسجد کے امام کے فرزند کی مشتبہ حالت میں موت اور لاش تالاب سے برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تفتیش کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں'۔

کانگریس پارٹی کے نوجوان رہنما عثمان محمد خان کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم سے ملاقات کی اور ان سے نوجوان کی موت کی تحقیقات اور مسجد کے تحفظ کے لیے وہاں کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاہم صدر نشین نے 24 فروری کو ریوینو، وقف اور پولیس عملے کے ہمراہ دورہ کرنے کا تیقن دیا ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مسجد کے تحفظ کے لیے وقف بورڈ کیا اقدامات کرتا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.