ETV Bharat / city

'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:19 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 5:29 PM IST

رام مندر بھومی پوجن میں وزیر اعظم کی شرکت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے سخت تبصرہ کیا ہے۔

'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'
'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ' ایودھیا رام مندر بھومی پوجن میں وزیر اعظم کی شرکت قابل افسوس ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' میں شروع سے یہ بات کہہ رہا تھا کہ وزیر اعظم کو آج کے بھومی پوجن میں شرکت نہیں کرنا چاہئے تھا، کیونکہ وزیر اعظم کسی مذہب کے وزیر اعظم نہیں ہیں اور بھارت کا کوئی مذہب نہیں ہے'۔

لیکن 'وزیر اعظم نے آج کے بھومی پوجن میں شرکت کرکے انہوں نے آئین کا جو حلف لیا تھا اس حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی جمہوریت کی خلاف ورزی کی ہے'۔

مزید پڑھیں:

رام مندر میں بھومی پوجن کے بعد مودی کا خطاب

انہوں نے کہا کہ' آج کا دن ہندوتوا کی کامیابی اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے۔ بحیثیت وزیر اعظم انہوں وہاں جا کر ایک ہندو راشٹر کی بنیاد ڈالی ہے۔ وزیراعظم کا یہ قدم ملک کو دوسرے نہج پر ڈالنے والا ہے، اس سے جمہوریت کمزور ہوگی اور فسطائی طاقتوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا'۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.