ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں اسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز کی جانب سے 22 جنوری 2022 کو دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان کے نتائج کا اعلان آن لائن تقریب میں کیا گیا ہے Association of Muslim Professionals۔ جس کا ملک بھر کے طلبہ و طالبات کو شدت سے انتظار تھا، نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان کے مقابلے میں 56,000 سے بھی زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ دوسرا نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے نتائج کا اعلان تین زمروں کے تحت کیا گیا ہے۔ جس میں پہلا اسکول سطح، دوسرا جونیئر کالج سطح اور تیسرا سینیئر / ڈگری کالج سطح شامل ہے۔
اسکولی سطح پر پہلا انعام مدرسہ تربیت البنات، بنگلورو، کرناٹک کی طالبہ نفیسہ بیگم، دوسرا انعام انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول ممبئی، مہاراشٹر کے طالب علم خان نمیرہ شکیل اور تیسرا انعام مدرسہ تربیت البنات، بنگلورو، کرناٹک کی طالبہ زویا خانم کو دیا گیا۔
جونیئر کالج سطح پر پہلا انعام الاظہر میٹریکیولیشن، ترونالویلی، تامل ناڈو کے طالب علم ایس ایس محمد، دوسرا انعام اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول، ویلور، ٹامل ناڈو کے طالب علم دیواکر راج ایس اور تیسرا انعام اسلامیہ ہائیر سکنڈری اسکول، پرنامبٹ، ویلور، ٹامل ناڈو کے طالب علم محمد عفان کو دیا گیا ہے۔
وہیں سینیئر / ڈگری کالج لیول پر پہلا انعام کے جی سمیہ کالج آف انجینئرنگ، تھانے، مہاراشٹر کے طالب علم عبدالباسط شیخ، دوسرا انعام عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد، تلنگانہ کے طالب علم سید محمد ہاشمی اور تیسرا انعام جامعہ ملیے اسلامیہ، روہتاس، بہار کے طالب علم ذیشان اشرف خان کو دیا گیا ہے۔
دوسرے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کی آن لائن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر الیکشن کمیشنر آف انڈیا کے سابق چیف ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے خطاب کیا Former Chief Election Commissioner of India Dr. SY Qureshi۔
ان کے علاوہ مہمان اعزازی کے بطور سلطنت عمان میں گلفار انجینئرنگ اینڈ کونٹرکٹنگ ایس اے او جی کے بانی ڈاکٹر پی محمد علی، مسلم کونسل آف بریٹن کے سینیئر اڈوائزر اور گلوبل پروپرٹی انوسمنٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین سر اقبال سکرانی او بی ای اور اسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز کے صدر عامر عدریسی، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔
اسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز کے صدر عامر عدریسی نے بتایا کہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کے اندر صحت مندانہ مقابلہ جاتی روح کو پیدا کیا جائے اور انھیں آگے بڑھایا جائے۔ اس کے لیے اے ایم پی گذشتہ 14 برسوں سے مسلسل مصروف عمل ہے۔ اے ایم پی کا مقصد یہ بھی ہے کہ طلبہ کو ہمہ وقت رہنمائی فراہم کی جائے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے طلبا کو ہر کام کو استقامت کے ساتھ کرنے کا مشورہ دیا ہے Muhammad Latif Khan, Chairman, MS Education Academy۔ انھوں نے کہا کہ وہ کام جو تھوڑا ہی کیوں نہ ہو لیکن استقامت کے ساتھ ہو تو اس میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ جس کام بھی ِذرہ بھی غفلت یا لاپروائی ہوتو اس میں ناکامی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو ہمیشہ استقامت کے ساتھ کام کریں۔
عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد میں ایم بی بی ایس کے طالب علم سید محمد ہاشمی نے روداد عالم سے گفتگو کرتے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت اور اس میں کامیابی کے لیے روانہ ایک نظام الاوقات کو متعین کیا جائے۔ اس کے لیے ایک واضح مقصد کو بھی پہلے سے ہی طئے کیا جائے کہ مجھے اول مقام حاصل کرنا ہے اور اسی کے مطابق سخت محنت اور مطالعہ ضروری ہے۔ سید محمد ہاشمی نے بتایا کہ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کے لیے سابقہ سوالیہ پرچوں کو بھی اچھے سے حل کیا جائے، جس سے آئندہ پوچھے جانے والے سوالات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر اے ایم پی حیدرآباد چیاپٹر کے صدر ایم اے سعید نے سینیئر کالج لیول پر دوسرے انعام یافتہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم سید محمد ہاشمی کو مومنٹو پیش کیا اور انھوں نے سید محمد ہاشمی کے والدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سید محمد عامر، سیکریٹری حیدرآباد چیاپٹر، عیسی عمودی اور محمد افضل بھی موجود تھے۔ اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے تمام شرکا، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اور سرپرستوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔