محرم الحرام کے موقع پر حیدرآباد کے مختلف عاشور خانوں میں کئی علم ایستاد کئے جاتے ہیں۔
لیکن ان میں حضرت فاطمہ الزہرا کے علم مبارک کو تمام پر فوقیت حاصل ہے۔
عاشور خانے کے نگراں کار کہنا ہے کہ، اس علم میں آپ رضی اللہ عنہا کے غسل کے تخت کا ٹکڑا نصب ہے، جس کی وجہ سے اس کا کافی احترام کیا جاتا ہے، اور اس کی اہمیت بھی خاص ہے کیوں کہ اس علم کو ہاتھی پر نکالا جاتا ہے۔
عاشور خانہ الاوۂ بی بی کے نگراں کارعلی علی الدین عارف نے اس عاشور خانے اور علم کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں بلا لحاظ مذہب و ملت، عقیدت مند علم کی زیارت کیلئے آتے ہیں۔