ETV Bharat / city

اکبرالدین اویسی کی جانب سے 500 اساتذہ میں راشن کی تقسیم - مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما و رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی

اکبرالدین اویسی نے میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میلاد کا جشن مناتے وقت آداب و ملحوظ رکھنا ضروری ہے، انہوں نے بنڈلہ گوڑہ میں واقع فاطمہ اویسی کے جی تا پی جی مرکز میں منعقدہ تقریب میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے 90 اسکولز و دینی مدارس کے 500 اساتذہ میں فی کس 2 ہزار روپئے نقد اور راشن کٹز تقسیم کئے۔

اکبرالدین اویسی کی جانب سے 500 اساتذہ میں راشن کی تقسیم

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:09 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما و رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے بنڈلہ گوڑہ میں واقع فاطمہ اویسی کے جی تا پی جی مرکز میں منعقدہ تقریب میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے 90 اسکولز و دینی مدارس کے 500 اساتذہ میں فی کس 2 ہزار روپئے نقد اور راشن کٹز تقسیم کئے۔

اکبرالدین اویسی کی جانب سے 500 اساتذہ میں راشن کی تقسیم

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین، بچوں کو زندگی دیتے ہیں تاہم اساتذہ بچے کو زندگی گذارنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔ اس موقع پر اکبرالدین اویسی نے حلقہ میں موجود ڈگری و جونیئر کالج کے 5 طلبا جن کی والدہ یا والد کورونا سے فوت ہوئے ہیں ان میں بھی 22 ہزار روپئے تقسیم کئے۔

اکبرالدین اویسی نے میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میلاد کا جشن مناتے وقت آداب و ملحوظ رکھنا ضروری ہے اور اس موقع پر یتیم، بیوہ اور غربا کی مدد کرنی چاہئے جو جشن منانے کا صحیح طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اویسی نے بھارت پاکستان ٹی۔20 میچ کی مخالفت کی

سالار ملت ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذریعہ اکبرالدین اویسی سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانہ پر راشن کی تقسیم اور لاک ڈاون کے موقع پر ہزاروں غربا میں ضروری اشیا کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس کے علاوہ سالار ملت ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 14 اویسی اسکول آف ایکسیلنس چلارہے ہیں جن میں سینکڑوں طلبا مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.