اس کیمپ کا افتاح ایم آئی ایم سربراہ ورکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کیا، ان کے ہمراہ حیدرآباد بلدیہ کہ مئیر رام موہن کے علاوہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری بھی موجود تھے۔
مجلس کی جانب سےطبی کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر ماہرین ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کی تشخیص، اور مفت دوائیں بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر اسد اویسی نے کہا کہ اس طرح کے مزید کیمپس حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے، جس میں مریضوں کے بلڈ ٹیسٹ کرائے جائیں گے، اور اگر اس میں مریض ڈینگی ملیریا اور ٹائیفاڈ بخار میں مبتلا پائے گئے تو انھیں اویسی اور اسری ہسپتال میں 50 فیصد رعایت دیکر علاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی سے متعلق شعور بیداری کے پفلٹس تقسیم کئے گئے، اور حیدرآباد کی عوام سے جمعہ کے دن،ڈرائی ڈے، منانے کی اپیل کی گئی۔