ETV Bharat / city

تلنگانہ: اذان اور سائرن کی اجازت - سحر و افطار کے موقع پر روزہ داروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے

وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ ریاست بھر میں مساجد میں پنج وقتہ نمازوں کے لیے اذان، سحر اور افطار میں سائرن کی اجازت رہے گی۔ مساجد میں 4 تا 5 افراد کے ساتھ نماز کی اجازت رہے گی.

تلنگانہ: اذان اور سائرن کی اجازت
تلنگانہ: اذان اور سائرن کی اجازت
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 12:04 AM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ریاست بھر میں حکومت کی جانب سے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں اور سحر و افطار کے موقع پر روزہ داروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ، سبزی اور پھل کی خریدی کے لیے دن میں دو مرتبہ مہلت دی جائے گی صبح 9 سے 11 بجے اور سہ پہر 3 تا شام 5 بجے عوام اپنے قریبی علاقوں میں ضروری اشیاء اور فروٹس کی خریداری کرسکتے ہیں۔

وزیر نے آج اعلی عہدیداروں کے ساتھ رمضان کے انتظامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ سکریٹری محکمہ داخلہ روی گپتا، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار، کمشنر راچاکونڈا مہیش بھاگوت، کمشنر سائبرآباد وی سی سجنار اور ڈی آئی جی انٹلیجنس شیوکمار نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے عہدیداروں سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے انتظامات کے سلسلہ میں عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں حکومت موثر انتظامات کرے گی۔ پولیس عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سحر اور افطار میں سائرن کی اجازت دیں اور پنجوقتہ نمازوں کے لیے اذان کی اجازت دی جائے۔ دفعہ 144 کے تحت مساجد میں 4 تا 5 مصلی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور مختلف شہروں کے کمشنر پولیس کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست بھر میں ان احکامات پر عمل آوری ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

محمود علی نے کہاکہ افطار، نمازوں اور تراویح کا گھر میں اہتمام کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں دیگر گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جمع نہ کریں۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سماجی دوری واحد راستہ ہے لہٰذا ہر خاندان اپنے گھر میں نمازوں کا اہتمام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.