ETV Bharat / city

دفتر میں خاتون کو زندہ جلایا گیا - حیات نگر سن شائن ہسپتال

ریاست تلنگانہ ضلع رنگا ریڈی میں ایک خاتون تحصیلدار کو انھیں کے دفتر میں زندہ جلانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 6:01 PM IST

اطلاعات کے مطابق رچا کونڈہ کمشنریٹ کے حدود میں واقع موضع عبداللہ پور میٹ حیات نگر میں ایک شخص نے تحصیلدار وجیا ریڈی سے ملاقات کے بہانے ان کے چیمبر میں داخل ہوئے اور کچھ دیر بات چیت کے بعد اچانک تحصیلدار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہونے کی وجہ سے دفتر کے عملے لنچ بریک پر گئے ہوئے تھے۔ تحصیلدار کی چیخ و پکار سن کر ڈرائیور اور فائر ٹینڈر فوراً وہاں پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ اتنی زیادہ تھی کہ تحصیلدار شدید طور پر جھلس گئیں۔ جسے حیات نگر سن شائن ہسپتال داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

اطلاعات کےمطابق تحصیلدار کو آگ لگانے والے سریش نامی ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے حیات نگر پولیس کو خود سپردگی کی۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ 'اس کے ساتھ اراضی معاملے میں ہوئی ناانصافی کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کمشنر رضا کونڈہ مہیش بھاگوت نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کیا گیا ہے اور واقعہ کی تمام زاویوں سے جانچ کی جارہی ہے، مزید اس معاملے کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے سماعت کی درخواست کی جائے گی۔'

Intro:Body:

TELANGANA DESK : MRO VIJAYA REDDY IMAGE

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.