تلنگانہ کے متحدہ ضلع کھمم میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ چنتاکانی منڈل کے پرودوٹور گاوں میں پیش آیا، جہاں ایک ضعیف جوڑے نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔
ان دونوں کی شناخت 70سالہ ٹی ناگیا اور اس کی بیوی 65 سالہ نارائنماں کے طورپر کی گئی ہے، ان کے پڑوسیوں نے ان کو مکان میں مردہ پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔
ناگیا دل کے مرض کا شکار تھا اور اس کی بیوی کے پیر حال ہی میں ٹوٹ گئے تھے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان واقعات نے ان دونوں کو یہ انتہائی اقدام کرنے پر مجبور کردیا۔