ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے857 نئے معاملات - تعداد بڑھ کر 2,51,188 ہوگئی

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.54 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 1:28 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 857 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,51,188 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1381 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.54 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23,806 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 476 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بحیثیت مجموعی 46.42 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 250 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال معالے بدستور کم ہورہے ہیں اور اب یہ کم ہوکر ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45903 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ وہیں 490 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 126611 ہوگئی۔ اب تک ملک میں 7917373 افراد اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے اس وقت 509673 فعال کیس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.