ETV Bharat / city

آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر 6 ماونواز گرفتار

آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم پولیس نے آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر 6 ماونوازوں کو گرفتار کرلیا۔ ماونواز لیڈر آرکے گن مین بھی ان گرفتارشدگان میں شامل ہے۔

آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر 6 ماونواز گرفتار
آندھرا۔اوڈیشہ سرحد پر 6 ماونواز گرفتار
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 1:07 AM IST

وشاکھاپٹنم میں گرفتار کئے گئے ماونوازوں نے تلگودیشم کے رکن اسمبلی کے سرویشور راو اور سابق رکن اسمبلی ایس سوما کو ہلاک کیا تھا۔

ڈی جی پی گوتم سوانگ نے اے پی۔اوڈیشہ کی سرحد کے قریب ماونوازوں کی گرفتاری کی اطلاع پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کو دی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتارشدگان میں ماونوازوں کے سرکردہ لیڈران اورڈیویثرنل کمانڈربھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی روی نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران آندھرا۔ اوڈیشہ سرحد پر ماونوازوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران علاقہ میں ماونواز کیڈرسے محروم رہے۔کئی ماونوازوں نے خودسپردگی اختیار کی، کئی کو گرفتار کیاگیا اور کئی دوطرفہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آندھراپردیش: درخت کورنٹائن روم میں تبدیل

گوتم سوانگ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے اور مقامی قبائلیوں سے ماونوازوں میں شمولیت کا سلسلہ رک جانے پر ماونوازوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.