ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شیخ پیٹ علاقے میں 4 ڈاکوؤں نے مل کر لاری درائیور کو لوٹا-
اطلاع کےمطابق 2 دسمبر کی نصف شب کو ایک لاری ڈرائیور شیخ پیٹ علاقے سے ر یت لے کر جا رہا تھا تبھی ڈاکوؤں کی ایک ٹولی نے روک کر زدوکوب کیا اور اس کے پاس سے اے ٹیم ایم، دو سیل فون، چاندی کی چین، دو ہزار نقد، لوٹ لیا۔
گولکنڈہ پولیس نے ڈکیتی کو انجام دینے والی اس ٹولی کے 4 ملزمین کو حراست میں لے لیا مزید سیل فون خریداری کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا-
جنہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا - ڈی سی پی سری نواس نے اس سے متعلق میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرایا-
انہوں نے کہا کے حیدرآباد سٹی پولیس 100 نمبر ڈائل کرنے پر نو منٹ میں موقع واردات پر پہنچ گئی، اور اس واردات کو انجام دینے والے افراد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پرھیں: آئی این ایکس معاملہ: پی چدمبرم کو ضمانت
ڈی سی پی سری نواس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شکایت کرنے کے لیے 100 نمبر پر اطلاع کریں۔