ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2166نئے مثبت معاملات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2166مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران مزید دس افراد کی موت ہو چکی ہے۔

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:14 PM IST

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2166نئے مثبت معاملات، 10اموات

تلنگانہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2166نئے مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ریاست میں اس وبا کے مثبت معاملات کی تعداد 1,74,774ہو گئی ہے جبکہ اموات کی بہ حیثیت مجموعی تعداد 1052تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دس افراد کی موت ہوئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر اموات کی شرح 1.60فیصد کے برخلاف ریاست میں اموات کی شرح 0.60فیصد سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2143مریض روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,44,073ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین: تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع

بلیٹین کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53,690 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور تاحال 25,73,005 کوویڈ کے معائنے کئے گئے ہیں۔

ریاست میں فی الحال 29,649 سرگرم معاملات ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 309معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 166،میڑچل ملکاجگری میں 147،کریم نگر ضلع میں 127اور نلگنڈہ ضلع میں 113نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ مثبت معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا سے اب تک 55لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 45لاکھ کے قریب صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہلک وائرس سے اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، جن میں ریاست مہاراشٹر کے 33ہزار افراد شامل ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 3,14,90,311افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 9لاکھ 70ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.