تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے کیونکہ ریاست میں 1,539 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,45,682 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,362 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.55 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2,25,664 ہوگئی ہے کیونکہ مزید 978 افراد اس وائرس سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔
ریاست میں سرگرم معاملات 18,656 ہیں جن میں 15,864 گھروں یا پھر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44,000 سے زائد کوویڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم 555 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 45 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 285 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 123، میڑچل ملکاجگری میں 102 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔