ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 1536 نئے معاملات درج

جی ایچ ایم سی حدود میں 281 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

Telangana
Telangana
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 1:13 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 1536نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,42,506 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1451 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.55 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45,021 کوویڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم 617 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 43,04,330 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.