ETV Bharat / city

چودہ سالہ طالب علم 'پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار' سے سرفراز

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی ملک کے لیے کام کرتا ہے تو اُس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے طرز فکر بھی بدل جاتا ہے اور اِس کا دائرہ وسیع ہوجاتا ہے۔

Hemesh Chadalavada from Ranga Reddy district has been awarded

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:39 PM IST

حیدرآباد: جوبلی ہلز پبلک اسکول کے نویں جماعت کے طالب علم ہیمش چڈالاواڈا کو یوم جمہوریہ کے موقع 'پر دھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار' ایوارڈ -2021 سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی آج پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والے امیدواروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے بات چیت بھی کی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایوارڈ اِس بات کی مثال ہے کہ اگر صحیح قدم اٹھائے جائیں تو چھوٹے چھوٹے نظریات اور خیالات سے کتنے بڑے اور مؤثر نتیجے سامنے آسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایوارڈحاصل کرنے والوں کی کامیابی سے کئی لوگوں کو تحریک ملی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر بچوں کو بھی اُن کی کامیابی کی داستان سن کر تحریک ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی ملک کے لیے کام کرتا ہے تو اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے طرز فکر بھی بدل جاتا ہے اور اِس کا دائرہ وسیع ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 32 بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا جائے گا۔ اِن بچوں کو اختراع، جدت طرازی، کھیلوں،آرٹس اور کلچر، سماجی خدمت اور بہادری کے مختلف شعبوں میں اُن کی غیر معمولی اور شاندار کامیابیوں اور صلاحیت کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ بچے 21ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے 32 ضلعوں کے ہیں۔

ویب ڈیولیپر اور ایم ایل انجینیر چڈالاواڈا کو الزمیر آلہ کی نگرانی کے لیے ایک ڈوائس ایجاد کرنے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.