ETV Bharat / city

کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن انتخابات، ای وی ایم کے ذریعہ ہوں گے: الیکشن کمیشن - کولکاتا اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلے میں خط

ریاست کی کئی سیاسی جماعتوں نے امید کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے، بلکہ بیلیٹ پیپر کے ذریعے ہوں گے۔ اس تعلق سے ریاستی الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی کرائے جائیں گے۔

کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعہ ہی ہوں گے

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:00 PM IST

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ای وی ایم مشین کے ذریعے ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے پاس جو ای وی ایم مشین ہے اسی کے ذریعے کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ لوک سبھا انتخابات 2019 کے بعد ترنمول کانگریس کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے پر اعتراض کیا تھا۔ مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔گرچہ ابھی تک تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن جاری سال میں ہی بلدیاتی انتخابات ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

ریاست کے کئی سیاسی جماعتوں نے امید کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے بلکہ بیلیٹ پیپر کے ذریعے ہوں گے۔ اس تعلق سے ریاستی الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 19 نومبر سے قبل الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ریاستی حکومت کے ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں اس کو دیکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انتخابات کے دوران ہونے والے تشدد کے تعلق سے الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت فکر مند ہیں۔ کیوںکہ اسمبلی الیکشن کے بعد ہونے والے تشدد کے معاملےکو اپوزیشن کی جانب سے بار بار اٹھایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نہیں چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کے رول پر انگلیاں اٹھائی جائیں۔ریاستی وزارت برائے بلدیاتی امور و شہری ترقی نے کولکاتا اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلے میں خط لکھا ہے۔

مزید پڑھیں: ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا

اطلاعات کے مطابق کے مطابق 19 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 22 دسمبر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ عام طور پر 20 سے 25 دن انتخابات کی تیاریوں کے لئے کافی ہے 19 نومبر کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.