ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ نیتا جی سبھاش چندر بوس سے ایک طیارہ I5 536 روانہ ہوا۔ایئر ایشیا کی پرواز 178 مسافروں کے ساتھ باگدگرا جارہی تھی جس میں مغربی بنگال کے وزیر اروپ بسواس بھی موجود تھے، ٹیک آف کے فورا بعد ہی طیارہ کو طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

زمین سے کافی بلندی پر طیارہ کو شدید طوفانی ہواوں کا سامنا کرنا پڑا جسکے سبب پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کے ذریعے طیارہ کو بآسانی نیچے اتارا گیا۔
پائلٹ کے مطابق پرواز کے دوران طیارہ کو طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا تبھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کر کے طیارہ کو کسی ناگہانی صورت حال سے بچا کر نیچے اتارا۔
اطلاع کے مطابق اس طوفان سے طیارہ کے ونڈشیلڈ کو نقصان پہنچا ہے۔