قومی دارالحکومت دہلی سے وزیراعظم نریندر مودی نے سنہ 1971 میں ہند، پاک جنگ کی 50 ویں برسی کے موقع پر ملک کے چاروں سمت گولڈن وجے مشعل روانہ کی ہے جو آج اتراکھنڈ پہنچی۔
اس شمعل کا روڑکی کے بی ای جی فوجی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں اور افسروں نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
خیال رہے کہ سنہ 1971 میں بھارت-پاکستان جنگ میں بھارت کی فتح ہوئی تھی جس کے 50 ویں برسی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے 16 دسمبر کو دہلی کے نیشنل وار میموریل میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ملک کی چاروں سمت چار گولڈن وجے مشعل روانہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس میں سے ایک مشعل بریلی، ہلدوانی، پٹوراگڑھ، نینیٹل، جوشی مٹھ، رودر پریاگ ہوتے ہوئے اترپردیش میں روڑکی کے بی ای جی ہیڈ کوارٹر پہنچی جہاں فوج کے اعلیٰ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں و انتظامی افسران نے مشعل کو سلام پیش کیا۔
مشعل لے کر آئے ٹیم کے سربراہ دلیپ سنگھ نے بتایا، مشعل کا مقصد سنہ 1971 میں شہید فوجیوں کی شہادت کا احترام کرنا اور فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کرنا ہے۔