آپ کو بتا دیں کہ بھگانی گاؤں کے نوجوانوں نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کیے جانے کے بعد سے اپنے گھروں کے باہر 'لکشمن ریکھا' کھینچ دی ہے۔
گاؤں کے نوجوانوں نے علاقے میں لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہر طرح کی سہولت گھروں میں پہنچائی جائیں گی۔
گاؤں والے بھی اس پر عمل کر رہے ہیں صرف وہ مویشیوں کے چارہ کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہیں اور پھر دوبارہ گھر میں بنا کسی سے ملے جلے واپس چلے جاتے ہیں۔گھر کی خواتین اپنے اپنے دروازے کے باہر 'لکشمن ریکھا' کھینچ رہی ہیں۔
گاؤں کے پردھان محمد علی نے بتایا کہ ہمارے ضلع سے 50 فیصد کورونا وائرس ختم ہوچکا ہے، تمام شہراور دیہات کے لوگ تھوڑی اور کو شش کریں تو اس وبا سے ہم پورے طور پر نجات پا سکتے ہیں۔